اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سینئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے جمعرات کو ایمٹی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی نویں سالگرہ کے موقع پر معاہدے کا متن تیار کرنے کے لئے آئندہ مذاکرات کی جگہ اور وقت کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے محترمہ ہلگا اشمتھ سے کچھ گفتگو کی ہے اور آئندہ مذاکرات کی جگہ اور تاریخ کے تعین کے لئے آئندہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار پر غور و فکر کیا ہے تاکہ متن تیار کرنے پر کام شروع ہو جائے- سید عباس عراقچی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا یہ مذاکرات نیویارک میں ترک اسلحہ اجلاس کے موقع پر ہوں گے، کہا کہ ہم پروگرام ترتیب دے رہے ہیں ۔ زیادہ امکان ہے کہ ہم نیویارک میں ہی مذاکرات کریں- انھوں نے ایرانی فیکٹ شیٹ کی بات سامنے آنے کے بارے میں کہا کہ مشترکہ اعلامیے کے بارے میں ہم وہی کہہ رہے ہیں جو وزیر خارجہ جواد ظریف کی جانب سے ذرائع ابلاغ میں بیان کیا گیا ہے لہذا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فیکٹ شیٹ کی اپنی کوئی اہمیت نہیں ہے-
.......
/169